ملتان ( سماجی رپورٹر)دھمال ٹی10لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا۔ ایونٹ کا افتتاح سپورٹس گرائونڈ پررنگا رنگ تقریب میںاے ڈی سی ہیڈکوارٹر اخلاق احمد ٗممبر پنجاب اسمبلی ندیم قریشی ٗڈی ایس او عدنان نعیم نے کیا۔ اس موقع پر چیمپئن ٹرافی کی رونمائی کی گئی اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ 5روزہ ایونٹ میں 6ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن ٹیموں کے نام کشمیر الیون ٗڈی سی ایف دھمال فیملی ٗانصاف لیجنڈز ٗشاہین ملتان ٗپرنس ریلوے کویٹہ اور کراچی ہنٹرز منتخب کیے گئے ہیں۔ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور ہر ٹیم کو لیگ رائونڈ میں تین تین میچز کھیلنے کا موقع ملے گا۔ دونوں پول سے ٹاپ دو دو ٹیمیں فائنل فور ناک آؤٹ رائونڈ کیلئے کوالیفائی کریں گی سیمی فائنل میچز 24اکتوبر کو فائنل میچ 25اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔