مصباح الحق نے آخرکار چپ کا روزہ توڑ ہی دیا

Oct 22, 2021

کراچی(یواین پی) مصباح الحق نے آخرکار چپ کا روزہ توڑ ہی دیا،انھوں نے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سے مستعفی ہونے کے معاملے پر زبان کھول دی۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی کی ہوا چلتی دیکھ کر مصباح الحق اور وقار یونس نے بالترتیب ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ایک نجی ٹی وی پر اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف نتیجے پر ہی توجہ دینا بڑا مسئلہ ہے، ہم اس سے آگے جاتے ہی نہیں اور نہ ہی کھلاریوں اور اسکلز میں بہتری پر توجہ دی جاتی ہے، ۔مصباح الحق نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلیے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے تبدیلیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جس کے تحت سینئر آل رائونڈر شعیب ملک اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی واپسی ہوئی تھی۔

مزیدخبریں