ملتان (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) ایف بی آر نے ملتان کے مشہور بھکاری شوکت سے بچوں کی ایک کروڑ روپے کی بیمہ پالیسی شہر کے مہنگے ترین سکول میں پڑھائی اور بھاری بنک اکاؤنٹ پر جواب طلب کر لیا ہے۔ نوائے وقت رپورٹ شہر کے مہنگے ترین سکول میں جب پڑھائی، ساڑھے 17 لاکھ روپے بنک اکاؤنٹ میں ہونے کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔ شوکت بھکاری نے بھیک مانگ کر رقم اکٹھی کی تھی اور انکم ٹیکس گوشوارے بھی جمع نہیں کرائے تھے اور ٹیکس سے بچنے کیلئے شوکت بھکاری روپوش ہو گیا۔ ایف بی آر نے شوکت بھکاری کی تلاش کیلئے ٹیمیں بنا دیں۔