دوکروڑ10لاکھ روپے کے چیک ڈس آنر

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے) دوکروڑ10لاکھ روپے کے چیک ڈس آنر ہو گئے تھانہ کھنہ کو عبدالرحمان نے بتایا کہ اقبال ٹائون کے علاقے میں عبدالواحد نے کارروباری لین دین کے سلسلے میں 20لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ لوہی بھیر کو ابرار نذیر نے بتایا کہ پی ڈبلیو ڈی کے علاقے میں خالد ندیم نے کارروباری لین دین کے سلسلے میں 20لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ کراچی کمپنی کو بصیر خان نے بتایا کہ جی نائن کے علاقے میں عبدالصمد نے کارروباری لین دین کے سلسلے میں 1کروڑ 50لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔ تھانہ بنی گالہ کو ذیشان علی نے بتایا کہ کامران نے پلاٹ کے لین دین کے سلسلے میں 20لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...