پنگریو( نامہ نگار) شادی اسمال اوراکرم کینال کی دیگرشاخوں میں نہری پانی کابحران سنگین ہوگیاہے اورمحکمہ آبپاشی نے پانی کی شدیدقلت کاجوازبناکر اکرم کینال کی نہروں میں پانی کی طویل وارہ بندی کاشیڈول جاری کردیاہے وارہ بندی کے باعث پنگریوسمیت ضلع بدین کے مختلف علاقوں میں ربیع کی فصلوں کی بوائی بری طرح متاثرہورہی ہے جس کے خلاف کاشتکارسراپااحتجاج بن گئے ہیں اس سلسلے میں شادی اسمال واہ کے کاشتکاروں نے نہرکی ٹیل سے پنگریوشہرتک احتجاجی ریلی نکالی اورپریس کلب کے سامنے دھرنادے کرٹائرنذرآتش کیے اس موقع پرکاشتکاررہنمائوں میاں بشیراحمد۔مریدغوث۔محمداحمداورچوہدری محمداسلم نے کہا کہ آبپاشی حکام کی نااہلی اورپانی کی غیرمنصفانہ تقسیم کے باعث نہری پانی کابحران پیدا ہواہے پانی کی عدم دستیابی کے باعث گندم گنے۔سرسوں اوردیگرفصلوں کی بوائی نہیں ہوسکی ربیع کی فصلوں کی بوائی نہ ہونے کے باعث ہزاروں کاشتکارمعاشی بدحالی کاشکارہوجائیں گے اورزراعت کوزبردست نقصان پہنچے گا کاشت کاروں نے کہاکہ اکرم کینال کوکم پانی کی فراہمی اورسنگین بحران کاذمہ دارڈائریکٹرایریاواٹربورڈمیرغلام علی ٹالپرہے جوکہ اکرم کینال کاپانی گاجااوردیگرنہروں کوفراہم کررہاہے کاشتکاروں نے اس موقع پراعلان کیاکہ اگرشادی اسمال واہ اوراکرم کینال کی دیگرشاخوں میں پانی کی وارہ بندی اورغیرمنصفانہ تقسیم فوری طورپربند نہ کی گئی توکاشتکارسیڈاکے مرکزی دفترحیدرآبادکے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے کاشتکاروں نے اس موقع پرنعرے بازی بھی کی۔