صنعا(شِنہوا)سعودی زیر قیادت اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے مشرقی علاقے میں حوثی باغیوں کے ایک فوجی ٹھکانے پر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔رہائشیوں اور حوثی ٹی وی نے جمعرات کو بتایا کہ فضائی حملوں کے دوران ساوان محلے میں باغی فوج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔یمن 2014 کے بعد سے ہی خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے جب ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے ملک کے متعدد شمالی علاقوں پر قبضہ کرکے سعودی حمایت یافتہ صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کو صنعا سے نکلنے پر مجبور کر دیا تھا۔سعودی قیادت میں عرب اتحاد نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت کیلئے مارچ 2015 میں یمنی تنازعہ میں مداخلت کی تھی۔
سعودی زیر قیادت اتحاد کے صنعا میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانے پر فضائی حملے
Oct 22, 2021