کراچی (نیوز رپورٹر ) مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزرمحمدسلیم خاں قادری ترابی اور کنوینر ملک محمدشکیل قاسمی نے مشترکہ بیان میں عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ قائدین واکابرین اہلسنّت حنفی بریلوی کی ہدایت پر نظم وضبط ،صبروتحمل، برداشت اور درگزر کا جو عظیم الشان مظاہرہ کیاگیا ہے اس پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنے اس جذبے کو قائم رکھتے ہوئے قائدین اہلسنّت حنفی بریلوی کی جانب سے اتحاداہلسنّت کے لئے کی جانے والی کوششوں کاکامیاب بنانے کے لئے تیاررہیں گے،مرکزی میلادالائنس پاکستان اتحاداہلسنّت حنفی بریلوی کے لئے ہر ممکنہ تعاون کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔