نبی  ﷺ نے تکالیف برداشت کیں حسن اخلاق کو شیوہ بنائے رکھا۔الحاج سعید صابری

Oct 22, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر)مجلس درس پاکستان اور مرکز اہلسنت حنفیہ عالمگیر جامع مسجد ٹرسٹ کے اشتراق سے لانڈھی میں مرکزی جلو س صبح بہاراں الحاج محمد سعید صابری، مفتی خرم اقبال رحمانی، مولانا سید فیضرسول شاہ قادری، پیر سید صفدر شاہ سیفی، مولانا اطہر میاں اختر القادری، مولانا محمد متین، محمد فاروق خان، مولانا فاروق حنفی اور دیگر علماء اہلسنت و مشائخ عظام کی قیادت میں نکالا گیا ۔ جلوس کے راستے میں مرکزی شاہراہ لانڈھی کورنگی پر لگائے گئے استقبالیہ کیمپوں پر شرکاء جلوس سے خطاب کرتے ہوئے الحاج سعید صابری ،مفتی محمد خرم اقبال رحمانی، مولانا اطہر میاں ، مولانا فیض رسول شاہ نے کہا تمام عالم انسانیت کا اتحاد خاتم النبین حضرت محمد مصطفی  ﷺ کی ذات پر ممکن ہے کیونکہ آپ  ﷺ ساری انسانیت کے ہادی بن کر تشریف لائے اورتمام قوموں کی طرف آنے والے رسول ، نبیوںاور ہادیوں نے آپ کی تشریف آوری کی خبر دی آپ  ﷺ نے فرمایا کہ میں اپنے باپ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی بشارت ہوں حضور نبی کریم  ﷺ کو جمیع انسانیت کے لئے نعمت ،رحمت، سرچشمہ ہدایت و نور اور اسوہ حسنہ بنا کر کائنات ہست و بود میں مبعوث فرمایا گیا۔ آپ  ﷺ کی ولادت باسعاد ت کے مہینے میں SOP'sکے بغیر بیت اللہ شریف میں نمازیں ادا کی جارہی ہیں انشاء اللہ ،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسلمان بڑی تعداد میں حج بھی اد اکرینگے آج پوری دنیا میں تقریباََ6500سے زیادہ زبانوں میں آپ  ﷺ کی سیرت طیبہ بیان کی جارہی ہے اور درود و سلام کے نذرانے پیش کئے جارہے ہیں ۔ الحاج سعید صابری نے مزید کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اور اس کی بقاء نظام مصطفی  ﷺ کے نفاذ میں مضمر ہے اس موقع پر علمائے اکرام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ریاست مدینہ کی طرح نظام مصطفی نافذ کیا جائے نہ کہ ہمارے ملک کے حکمران ریاست مدینہ کی بات اور نعرہ تو لگاتے ہیں مگر عملی طور پر اقدامات سے عاری ہیں۔آج کے دن کی خوشی میں افغانستان، پاکستان سمیت دیگر ممالک میں قیدیوں کو رہائی حاصل ہورہی ہے ۔ علمائے کرام نے اپنے خطابات میں مزید کہا کہ قرآن مجید نظری ہدایت فراہم کرتا ہے جب کہ ہدایت عملی، صاحب قرآن حضرت محمد مصطفی  ﷺ کی عملی زندگی یعنی سیرت طیبہ اور سنت مطاہرہ کیونکہ آپ  ﷺ کا عمل اور اسوہ قرآن اورسراسر قرآن ہے آپ  ﷺ کی پوری زندگی قرآن مجید کی شرح اور عملی تفسیرہے۔ سعید صابری نے کورنگی میں عاشقان مصطفی کے جلوس صبح بہاراں کے راستے میں موبائل کھڑی کرکر وہاں سے چلے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ واقع میں ملوث پولیس اہلکاروں اور SHOزمان ٹائون کے خلاف انکوائری کرکے انہیں برطرف کیا جائے ۔ اس موقع پر صادق ادریس، قاری خالد حسین، مفتی محمد حنیف، مولانا محبوب عطاری، قاری شیر افضل ، قاری رمضان، قاری زاہد حسین، مولانا عبدلاحد ، مولانا طحہ صدیقی، محمد فاروق، سید شاہد حسین، خالد سیفی ، طیب سیفی، محمد جمال ہاشم، وسیم خان بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں