اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد نے بیان میں کہا ہے کہ رواں مالی سال ستمبر میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ میں 16 فیصد کا اضافہ ہوا، ستمبر 2021 میں 236 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی،ستمبر 2020 میں کل براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 203 ملین ڈالر کی تھی، حکومت توقع رکھتی ہے کہ مختلف شعبوں میں آنے والے مہینوں میں مزید سرمایہ کاری آئے گی، سرمایہ کاری کی وجہ سے مزید ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے۔