ماہِ ربیع الاوّل برکتوں، رحمتوں اورسعادتوںکامہینہ ہے ، مفتی حمادمدنی

کراچی ( نیوز رپورٹر    )جمعیت علمائے اسلام س کراچی کے ناظم اعلیٰ مفتی محمدحماداللہ مدنی نے سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ماہِ ربیع الاوّل انتہائی برکتوں،رحمتوںاورسعادتوںکامہینہ ہے جس میںرسول اللہ ﷺ دنیامیںتشریف لائے اورآپ ﷺ کی دنیامیںتشریف آوری کے بعدنبوت ورسالتﷺ کی تکمیل ہوئی اوراب قیامت توبرپاہوسکتی ہے لیکن حضرت محمدﷺ کے بعدکوئی نبی یارسول پیدانہیںہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ حضرت محمدﷺ پوری کائنات کیلئے رحمت بن کرآئے ،ہمیں چاہئے کہ حضورﷺ کی دنیامیں تشریف آوری پر اللہ کے رسول ﷺ کی لائی ہوئی شریعت پر عمل پیراہوجائیں اوررسول اللہ ﷺ کی مکمل اطاعت کاعہدکریں کیونکہ رسول اللہ ﷺ کی کامل اطاعت سے ہی دنیاوآخرت کی تمام ترکامیابی وکامرانی مل سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج کے دن عہد کیاجائے کہ پوراسال جھوٹ نہیں بولیں گے، کم نہیں تولیں، ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی نہیں کریں گے، رسول اللہ ﷺ کے لائے ہوئے دین پر عمل کریں گے اور جن اعمال سے دین میں روکاگیا ہے ان کو چھوڑدیں گے، غیر شرعی اعمال سے خود کو بچائیں گے۔اسی صورت میں حضورﷺ کی اطاعت کا حق اداکیاجاسکتاہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن