اسلا م آبا د (خصوصی نا مہ نگار)جمہوریہ کرغزستان کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین طلعت بیک مسادیکوف کی قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات۔تفصیلا ت کے مطا بق قومی سلا متی کے مشیرڈاکٹر معید یوسف اور طلعت بیک مسادیکوف کا علاقائی اور عالمی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر معید یوسف اور طلعت بیک مسادیکوف نے افغانستان میں امن اور استحکام کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ڈاکٹر معید یوسف اور طلعت بیک مسادیکوف کا پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔