اسلام آباد(خصوصی رپورٹر ) پیپلزپارٹی رہنما کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہا انشا اللہ لانگ مارچ ہوگا اور یہ حکومت گھر جائے گی جو تحریک عوام کے پیٹ سے جڑی ہو وہ ضرور کامیاب ہوتی ہیخورشید شاہ کی درخواست ضمانت منظور ہونے کے بعد پیپلزپارٹی رہنما کے رہنما قمر زمان کائرہ اور نیئر بخاری سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی قمر زمان کائرہ نے کہا سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ خورشید شاہ کو انصاف کے مطابق ضمانت دی،قمر زمان کائرہ خورشید شاہ عوامی ورکر ہیں انکو جیل بھیج کے عوام کے ساتھ زیادتی کی گئی،پیپلز پارٹی اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈرتی ہے نا کوئی ریلیف چاہتی ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا،انشا اللہ لانگ مارچ ہوگا اور یہ حکومت گھر جائے گی ایک سوال کے جواب میں قمر الزماں کائرہ نے کہااگر پی ڈی ایم سے ہتک آمیز رویہ کا سامنا نہ ہوتا تو آج یہ حکمران جاچکے ہوتے پی ڈی ایم فوت ہوچکی ہے پیپلز پارٹی کہتی ہے تمام صوبوں نے گندم سٹاک کی،وفاقی حکومت اپنی غلطیوں کا جواب سندھ سے نہ مانگے،اب اس حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے،جو تحریک عوام کے پیٹ سے جڑی ہو وہ ضرور کامیاب ہوتی ہے، نئیر بخاری نے کہا اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں،عدالت نے انصاف کے تقاضوں کے مطابق فیصلہ دیا،نیب نے کہا کہ ابھی سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنا ہے خورشید شاہ کو ضمانت ملنے پر مبارکباد دیتے ہیں،موجودہ حکومت نے بدنیتی کی بنیاد پر خورشید شاہ کیخلاف مقدمات بنائے،پیپلز پارٹی پر مقدمات آج سے نہیں کئی برس پہلے سے بنائے گئے،پیپلز پارٹی سیاسی جماعت ہے جس کے کارکنان کبھی مقدمات بنانے پر باہر نہیں نکلے ایک سوال کے جواب میں نئیر بخاری نے کہا عدالتوں کو ایگزیکٹو سے نہ ملایا جائے ہمیں عدالت نے ریلیف دیاہے۔