کراچی (نیوز رپورٹر ) دنیا بھر میں معدے کے امراض میں خوراک میں بدپرہیزی اور بیاعتدالی کی وجہ سے دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ، ہر پانچ سال بعد مریضوں کی تعداد ڈبل ہو جاتی ہے،ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مرض سب سے زیادہ پاکستان میں رپورٹ ہو رہے ہیں ،ہر موجودہ بڑے ہسپتال میں ڈیڑھ دو سو بیڈز معدے کے امراض کے لئے مختص کر دئیے جائیں تو ایک چھت تلے ہی تمام سہولتیں میسر ہو سکتی ہیں پاکستان سوسائٹی آف گیسٹروانٹیرلوجی (PSG) اور ولسن فارماسیوٹیکل کے زیر اہتمام24 فروری سے 26 فروری 2022 تک 3 روزہ عالمی کانفرنس کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی جس میں دنیا بھر کے ماہرین امراض معدہ جگر لبلبہ چھوٹی آنت کی بیماریوں سے متعلق آگاہی دیں انڈواسکوپی ایڈوانس ٹیکنالوجی کے ذریعے علاج معالجہ کے بارے میں میں جونیر ڈاکٹرز کو تربیت فراہم کی جائے گی یہ بات کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سوسائٹی آف گیسٹروانٹیرلوجی (PSG) کے نائب صدر اور کانفرنس کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر امان اللہ عباسی اور یاسر غوری(ڈیریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز) نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے بتائی ۔