پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی غیر موجودگی مہنگائی کی بنیادی وجہ ‘ نعمان ہاشمی

Oct 22, 2021

کراچی(نیوز رپورٹر)سینیئر نائب صدر مسلم لیگ ن ضلع وسطی نعمان ہاشمی نے کہا ہے کہ مہنگائی کی بنیادی وجہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی غیر موجودگی ہے ذخیرہ اندوز کو کسی قسم کے جرمانے کا ڈر نہیں ہے اور ضلع وسطی میں آٹا، چینی، سبزیوں، اور دالوں کے نرخ علاقوں کے حساب لیے جارہیہیں نارتھ ناظم آباد، گلبرگ میں الگ نرخ ہیں اور لیاقت آباد، نیوکراچی میں نرخ الگ ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی بحال کرنے کے لیے صوبائی حکومت کو کسی قسم کی قانون سازی بھی نہیں کرنی ہے لہذا مہنگائی اور اشیائ￿  خوردونوش کو زائد قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سندھ حکومت اور وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے تاکہ سفید پوش شہریوں کو مہنگائی سے درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے میں آسانی ہو سکے پیٹرول اور خوردنی تیل کی قیمتوں کو بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت عالمی مارکیٹ کے نرخوں کی آڑ میں اپنی ذمہداریوں سے فرار نہ ہو

مزیدخبریں