انفو ٹیک نے انگولا سٹاک ایکسچینج کو جدید اور خودکار نظام سے منسلک کردیا

کراچی ( کامرس ڈیسک) پاکستان کی مایہ ناز کمپنی انفوٹیک گروپ نے بوڈیوا، انگولا سٹاک ایکسچینج کو اپنی ایک پراڈکٹ کیپیزار کے ذریعے جدید جامع خود کار نظام سے منسلک کردیاہے۔ اس نئے نظام کے تحت انگولا سٹاک ایکسچینج میں ہونے والی تمام تجارت، رقم کی ترسیل اور دیگر امور اب خود کار طریقے سے طے پا سکیں گے۔ بوڈیوا افریقہ کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی سٹاک ایکسچینج ہے۔انفوٹیک نے یہ منصوبہ ایک سخت بین الاقوامی بولی کے بعد 2020 میں حاصل کیا۔ یہ منصوبہ رواں سال تکمیل ہوا اور جولائی میں اس کی کامیاب آزمائش کے بعد اس کو فعال کردیا گیا۔ یہ خود کار نظام اس وجہ سے بھی منفرد اہمیت کا حامل ہے کہ مارچ 2020 میں کویڈ 19 کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کے تکمیل کا ہر مرحلہ انفوٹیک اور بوڈیوا کی ٹیم نے اپنے اپنے ملکوں میں رہتے ہوئے مکمل کیا۔ زبانوں کے فرق اور دوری جیسے مسائل کو پس پشت رکھتے ہوئے دونوں ٹیموں نے مکمل ہم آہنگی اور دل جمی کے ساتھ اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ 

ای پیپر دی نیشن