انڈیکس 300پوائنٹس اضافہ سے 45800پر بند

Oct 22, 2021

کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس کے اضافے سے 45800پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 39ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے کے قریب جا پہنچا ۔کمپنیوں کے مثبت مالیاتی نتائج سامنے آنے پر سرمایہ کارایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں اور وہ نئی سرمایہ کاری کو بھی ترجیح دے رہے ہیں جس کی وجہ سے جمعرات کے روز بھی مارکیٹ میں تیزی کے اثرات نمایاں دیکھے گئے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 321.91پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس45499.46پوائنٹس سے بڑھ کر 45821.40پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 39ارب 26کروڑ6لاکھ71ہزار932روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب58ارب36کروڑ20لاکھ 73ہزار 369روپے سے بڑھ کر78کھرب 97ارب 62کروڑ27لاکھ45ہزار301روپے ہو گیا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو13ارب روپے مالیت کے33کروڑ83لاکھ15ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو10ارب روپے مالیت کے30کروڑ81لاکھ86ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر359کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے158کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،185میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزیدخبریں