ملتان (سپیشل رپورٹر) احتساب عدالت نمبر ایک ملتان نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے مقدمہ میں ملوث پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایکسیئن کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے زائد اثاثے بنانے والے بلڈوزر آپریٹر اقبال‘ عرفان اعجاز‘ سعید رضاسمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ کی سماعت مزید کارروائی کے لئے 27 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے احتساب عدالت میپکو کے ٹیسٹ انسپکٹر محمد حسین اور انکی بیوی ثمینہ نگہت کے خلاف کیس میں مزید کارروائی کے لئے سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔اس موقع پر ملزمان کے وکیل غیر حاضر رہے۔
احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیسز میں ایکسیئن کاجسمانی ریمانڈ‘ دو کیخلاف سماعت ملتوی
Oct 22, 2021