اسلام آباد(کامرس ڈیسک)پاکستانی ٹیلی کام کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور یوفون نے پاکستان سوسائٹی آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ( پی ایس ایچ آر ایم) اور اینگیج کاؤنسلنگ کے زیر اہتمام کراچی میں صف اول کے ایچ آر ایوارڈز کی منعقدہ تقریب میں 'بیسٹ پلیس ٹو ورک ایوارڈز '2021 حاصل کرلیا ہے۔ ان ایوارڈز کا اعلان پی ایس ایچ آر ایم اور انگیج کاؤسنلنگ کی جانب سے آزادانہ سروے کی بنیاد پر کیا گیا جن میں پاکستان بھر کی 160 سے زائد کمپنیوں میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے طریقوں اور کام کے ماحول کا جائزہ لیا گیا۔ پی ٹی سی ایل نے 'موسٹ اپرووڈ اسکور 'کا ایوارڈ جیتا جبکہ یوفون نے ٹیلی کام انڈسٹری میں 'بیسٹ پلیس ٹو ورک' کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس تقریب میں پی ٹی سی ایل اور یوفون کے گروپ ای وی پی ایچ آر اسٹریٹجی، ڈیجیٹلائزیشن اینڈ گورننس، سید ذوالفقار علی زیدی نے گروپ کی نمائندگی کی۔ ایوارڈز کی اس تقریب میں میزان بینک کے سی ای او اور اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) عرفان صدیقی مہمان خصوصی تھے جبکہ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، ضیاء محی الدین اور صحت کہانی کی شریک بانی اور چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈاکٹر عفت ظفر آغا نے اظہار خیال کیا۔ پی ٹی سی ایل اور یوفون کے گروپ چیف ہیومن ریسورسز آفیسر، سید مظہر حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "مجھے ان ایوارڈز کے حصول پر خوشی ہے جن میں پی ٹی سی ایل اور یوفون کے دفاتر میں ہر ایک کے لئے برابری اور تنوع کے اصولوں پر مبنی سازگار ماحول بنانے کی ہماری کاوشوں کا اعتراف کیا گیاہے۔ہم نے اپنے ادارے کو سب کے لیے قابلِ رسائی، غیر جانبداری اور محنت اور قابلیت کی پذیرائی کے اصولوں پر چلایا ہے تاکہ تمام ملازمین میں بہتری کے لیے پہل کرنے، جدت انگیزی اور مل جل کر کام کرنے کا حوصلہ اور لگن پیدا کی جاسکے۔ پی ٹی سی ایل تنوع اور بلا تفریق رنگ، نسل و جنس سب کی شمولیت کے اصول پر سختی سے کاربند ہے ۔
تاکہ خواتین اور خصوصی افراد سمیت سبھی کو ترقی کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔‘‘ملک کے سب سے بڑے ایچ آر ایوارڈز تقریب میں پی ٹی سی ایل اور یوفون کو اس اعزاز کے حصول سے دونوں اداروں کی جانب سے اپنے ملازمین کو کام کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کا دیرینہ عزم مزید مستحکم ہوگا۔
پی ٹی سی ایل اور یوفون نے 'بیسٹ پلیس ٹو ورک' ایوارڈ حاصل کرلیا
Oct 22, 2021