شدیدمہنگائی نے غریب کو فاقوں پر مجبور کر دیا :عبدالرئوف مغل

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے کہا ہے کہ حکومت 3سال سے عوام کو باتوں اور کھوکھلے نعروں کے لالی پاپ دے رہی ہے ملک میں جاری مہنگائی کی شدید لہرنے غریب عوام کو فاقوں پر مجبور کر دیا ہے پٹرولیم مصنوعات اشیائے خورونوش کی ہوش ربا قیمتیںبجلی و گیس کے بھاری بل عوام پر قہر بن کر ٹوٹ رہے ہیں ۔ حکمران فوری طور پر مستعفی ہوںاور ملک میں نئے عام انتخابات کے اعلان کا انعقاد کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمیر خضر کھوکھر ، ہارون خضر کھوکھر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران عوام سے بالکل لا تعلق ہو چکے اور انہیں اپنے بلندوبانگ دعوے اور عوام سے کئے گئے وعدے یا د نہیں رہے 3سال سے ملک میں منہ زورمہنگائی کی شدید لہر چل رہی ہے آئے روز اس میں شدت آتی ہے اور عوام کا معیار زندگی اور قوت خرید مزید گر جاتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی تنزلی کا شکار کرنے والے نا اہل ٹولے کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے اور ملک میں صاف شفاف آزادانہ انتخابات کے ذریعے نئی منتخب حکومت قائم کی جائے تاکہ عوامی مسائل حل کئے جا سکیں اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔اس موقع پر یوسی چیئرمین خطیب الرحمان مغل اور دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن