سابق حکمرانوں نے ملک و قوم کی بہتری کیلئے کچھ نہیں کیا:مشتاق احمد 

Oct 22, 2021

کھاریانوالہ(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماء وسابق ناظم چوہدری مشتاق احمد زیلدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے سابق حکمرانوں نے ملک و قوم کی بہتری او ر آنے والی نسلو ں کو صحت مند ماحول دینے کیلئے کچھ نہیں کیا انہیں اپنی تجوریاں بھرنے سے فرصت نہیں تھی حکومت ملک و قوم کی بھلائی و خیر خواہی کی خاطر تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے آلودگی کے خاتمہ کی خاطر مربوط اقدامات اٹھائے جنہیں جاری رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں