ایڈوائزروفاقی محتسب کی نارووال  میں میں کھلی کچہری،21 شکایات سنیں

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)وفاقی محتسب پاکستان سید طاہر شہباز کی ہدایت کے تحت گوجرانوالہ ریجن کے انچارج وایڈوائزر ٹو وفاقی محتسب شاہد لطیف خان نے ڈپٹی کمشنر آفس نارووال میں مختلف وفاقی محکموں سے متعلقہ عوامی شکایات سنیں، جن میں گیپکو‘ پاکستان ریلوے کیخلاف21 شکایات سن کر13  شکایات کنندگان کو موقع پر ہی ریلیف فراہم کیاگیا- باقی8 شکایات اگلی تاریخ تک موخر کردی گئیں۔ ایڈوائزر ٹو وفاقی محتسب شاہد لطیف خان نے اس موقع پر کہا کہ عوامی شکایات سننے کا مقصد لوگوں کو ان کی دہلیز پر فوری انصاف فراہم کرنا ہے‘ عوامی شکایات کا چالیس دن کے اندر اندر فیصلہ کیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...