پی ٹی آئی کی سیاسی کشتی ڈوب  رہی ہے: عامر جاوید ہاشمی

Oct 22, 2021

سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما عامر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے اقتدار بچانے کیلئے تمام اداروں کو یر غما ل بنا رکھا ہے، اداروں کے سر براہوں کی تقرری، مہنگا ئی کاجن قا بو کرنے سمیت حکومت ہر جگہ ناکام ثا بت ہو چکی ہے، نااہل حکومت کی پالیسیوں کے باعث پی ٹی آئی کی سیاسی کشتی ڈوب رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہو ں نے کہاکہ حکومت ہر شعبے میں ناکا م ہوچکی ہے مہنگائی، بے روزگاری بدامنی اور غربت کی شرح میں مسلسل اضافے نے مسا ئل میں پھنسے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

مزیدخبریں