سرفراز احمد مغل تحریک نوجوانان پنجاب کے صدر نامزد 

Oct 22, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ کی معروف سیاسی کاروباری شخصیت مسلم لیگ ن سابق ٹکٹ ہولڈر سرفراز احمد مغل ( معراج فین والے ) کو تحریک نوجوانان پاکستان پنجاب کا صدر نامزد کیا گیا ہے گوجرانوالہ کے شہریوں، سیا سی و سماجی رہنمائوں نے سرفراز احمد مغل کو اس نئی ذمہ داری پر مبارکباد دی  اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس حوالے سے سرفراز احمد مغل کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی نظریاتی اور اخلاقی تربیت کی اشد ضرورت ہے نسل نو کو قیام پاکستان کے مقصد اور دین اسلام کی اصل روح سے آگاہی ہم سب کی ذمہ داری ہے نوجوانوں میں جذبہ جب الوطنی کی بیداری ، اخلاقی تربیت ہمارا مقصد ہے ، بانی تحریک جنرل (ر)حمید گل مرحوم کے وژن کے مطابق ہم عام انتخابات میں بھی حصہ لیں گے اور چیئرمین عبداللہ گل کی قیادت میںنظریہ پاکستان کے فروغ کے لئے کام کریں گے ،  انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نئی باڈی قیادت کی ہدایت کے مطابق مشاورت سے تشکیل دی جائے گی۔

مزیدخبریں