شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)چیف آفیسر تحصیل کونسل شیخوپورہ ملک منشاء جاوید نے کہا ہے کہ ذات مصطفیؐ سے محبت کرنے کے بعد ان کی تعلیمات کو سمجھنا اور عمل کرنا انتہائی اہم ہے حضور نبی اکرم ؐ کی امن اور محبت پر مبنی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا اور آخرت کیلئے آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم ولادت کے حوالے سے نکالے گئے جلوس میںشرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ملک منشاء جاوید نے کہا کہ آقا دو جہاںؐسے محبت ہمارے ایمان کا اہم جزو ہے حضرت محمد مصطفی کی ذات باعث تخلیق کائنات ہے زندگی کے ہر شعبے میں سیرت طیبہ مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے پیغمبر اسلام کا اسوہ حسنہ زندگی سنوارنے کا بے مثال نمونہ ہے عشق رسولؐ کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں اور نبی کریم ؐ سے محبت کیلئے ضروری ہے کہ سچے اور پکے مسلمان بن جائیں اگر ہم اپنی زندگی سیرت طیبہ کے مطابق گزارتے ہیں تو یہی ہمارے لئے حقیقی نجات ہے۔