ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی کا بیدی محل اور پھلینہ ڈیم کا دورہ 

کلر سیداں (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی کا دورہ کلر سیداں، انہوں نے کلر سیداں کی تاریخی عمارت بیدی محل اور پھلینہ ڈیم کا دورہ کیا ۔جہاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر رمیشہ جاوید اعوان سے یہاں پبلک پارک کے لیے رپورٹ طلب کر لی ۔ وہ بنیادی مرکز صحت پھلینہ بھی گئے جس سے قبل انہوں نے آراضی ریکار ڈ سینٹر کلر سیداں کا دورہ کیا ۔وہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بھی گئے جہاں انہوں نے مریضوں سے گفتگو کی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رمیشہ جاوید اعوان ،تحصیلدار محمود احمد بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کلر سیداں بازار کا بھی دورہ کیا انہوں نے بشندوٹ میں ڈیجیٹل گرداوری کی بھی جانچ پڑتال کی ۔

ای پیپر دی نیشن