ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے چلڈرن کمپلیکس ملتان کی ڈپٹی سپریٹنڈنٹ نرسنگ ساجدہ یونس اور سینئر سٹاف نرس عظمی ریاض کو بطور نرسنگ انسٹرکٹر ترقی دے کر کالج آف نرسنگ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں تعیناتی کے آرڈر جاری کردئے،انکی ترقی پر ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر وقار ربانی،ایم ایس ڈاکٹر احسن اللہ خان،نرسنگ سپریٹنڈنٹ میڈم شمیم اور سینئر سٹاف نرسز نے مبارکباد دی اور پھول پیش کئے۔