دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 24کروڑ24لاکھ82ہزار541ہوگئی

دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 22اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 24کروڑ24لاکھ82ہزار541ہوگئی ہے۔امریکہ 4کروڑ53 لاکھ 970مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ41لاکھ27ہزار450مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ16لاکھ 97ہزار341 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد86لاکھ81ہزار795، روس میں 80لاکھ5ہزار376، ترکی میں 77لاکھ72ہزار574 اور فرانس میں 72لاکھ9ہزار126 تک پہنچ گئی ہے۔ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 58لاکھ33ہزار525 اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 52لاکھ77ہزار525 تک پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...