آسٹریلیا آئندہ ہفتے سنگاپورکے ساتھ ٹریول ببل منصوبے کا اعلان کر ے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے کہا کہ آسٹریلیا جلد ہی سنگاپور کے ساتھ ٹریول ببل قائم کرے گا اس منصوبے کی تفصیلات آئندہ ہفتے فراہم کی جائیں گی ،سنگاپور آسٹریلیا کے لیے صرف دوسرا سفری راہداری ہوگا ، جس نے کوروناوباکے آغاز کے بعد سے غیر ملکیوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ فی الحال صرف نیوزی لینڈ والوں کو آزادانہ طور پر وزٹ کی اجازت دیتا ہے۔ آسٹریلیا ابتدائی طور پر صرف کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے شہریوں ، مستقل رہائشیوں اور ان کے خاندان کے افراد کو قرنطینہ کی ضرورت کے بغیر داخل ہونے کی اجازت دے گا۔ آسٹریلین یکم نومبر سے آزادانہ طور پر دوبارہ سے آسٹریلیا میں داخل ہونے کے قابل ہو جائیں گے ۔