چین پاکستان اقتصادی راہداری کو نئی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں. چین

Oct 22, 2021 | 22:01

ویب ڈیسک

چین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کو نئی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور یہ اعلی معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کی پیشرفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے بیجنگ میں کہا کہ یہ نتائج کئی سالوں پر محیط نمایاں کامیابیوں کے بعد حاصل ہوئے ہیں۔اس سے پہلے چین کی قومی ترقی اور اصلاحات کے کمیشن کے ترجمان مینگ وی نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ اقتصادی راہداری چین اور پاکستان کی دوستی کا اظہار ہے اور ایک خطہ ایک سڑک اقدام میں شامل ملکوں کی خوشحالی اور ترقی کے فروغ کی مثال بھی ہے۔کمیشن کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ایک خطہ ایک سڑک اقدام کے بڑے آزمائشی منصوبے کی حیثیت سے چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان میں توانائی اور رسل و رسائل سمیت کثیر شعبوں میں سماجی اور اقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کرے گی۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان گوادر بندرگاہ کے علاوہ توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرینگے تاکہ اقتصادی راہداری کے ذریعے اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے.

مزیدخبریں