پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے باعث انڈیکس نہ صرف46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو چھوکر واپس آگیا بلکہ200پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس45500پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے34ارب روپے ڈوب گئے جبکہ60.11فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔ملکی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی صورتحال نے اسٹاک مارکیٹ کو تنزلی کی جانب دھکیل دیا ہے چھوٹے سرمایہ کار اور بروکریج ہاسزاتار چڑھا کے خلاف سے فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں243.04پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 45821.40پوائنٹس سے کم ہو کر45578.36پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 134.34پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس18006.14پوائنٹس سے کم ہو کر17871.80پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31279.32پوائنٹس سے کم ہو کر31144.25پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 34ارب9کروڑ91لاکھ39ہزار322روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب97ارب62کروڑ27لاکھ45ہزار301روپے سے کم ہو کر78کھرب63ارب52کروڑ36لاکھ5ہزار979روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو11ارب روپے مالیت کے30کروڑ6لاکھ87ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو13ارب روپے مالیت کے33کروڑ83لاکھ15ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 346کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے129کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،208میں کمی اور9کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے34ارب روپے ڈوب گئے
Oct 22, 2021 | 22:14