خان گڑھ، منڈا چوک (نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) صوبائی کوآرڈینیٹر آل پاکستان کسان اتحاد پنجاب رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے توشہ خانہ کیس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں عوام کی خدمت کرنے کی بجائے سارا زور دوسرے سیاست دانوں پر الزام تراشیوں پر لگائے رکھا۔ ان کی حکومت ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی۔ کاشتکاروں کو سب سے زیادہ نقصان ہوا۔ زرعی مداخل کی قیمتوں میں اضافے نے کسانوں کو مالی طور پر کمزور کیا۔ چور چور کی گردان کرنے والے عمران خان خود چور نکلے اور نااہلی کی سزا پا گئے۔ کرپشن کے خلاف خود کو جہادی کہنے والے عمران خان خیانت مجرمانہ کے مرتکب نکلے جو قابل مذمت ہے۔
چور چور کی گردان کرنے والے نااہلی کی سزا پا گئے، رہنما کسان اتحاد
Oct 22, 2022