شہباز شریف کی نااہلی کیلئے درخواست پر سپریم کورٹ کے  6 اعتراضات

Oct 22, 2022


 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کیلئے تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کی درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کر دی۔ 13 اکتوبر کو پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس نے سپریم کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر کی تھی، تاہم سپریم کورٹ کے رجسڑار آفس نے درخواست پر 6اعتراضات عائد کر دیئے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراض میں کہا گیا  ہے کہ کیس میں عوامی اہمیت کا کیا معاملہ ہے بتایا نہیں گیا، جب کہ آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم کو کیس میں فریق نہیں بنایا جا سکتا۔ رجسٹرار آفس نے یہ اعتراض بھی اٹھایا کہ فریقین کو کیس کی کاپی نہیں بھجوائی گئی، درخواست گزار نے دستیاب دوسرے فورم پر رابطہ نہیں کیا۔  13 اکتوبر کو پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس نے وزیراعظم شہباز شریف کی نا اہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔ جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی 62 (1) ایف کے تحت نااہلی کی استدعا کی گئی۔

مزیدخبریں