ایشایائی بنک سے پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کی منظوری : مشکل فیصلے کرنا ہونگے عالمی بنک


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کی منظوری دے دی ۔ رقم سیلاب کی تباہ کاریوں اورعالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں کی وجہ سے پیدا صورتحال سے نمٹنے پر خرچ کی جائے گی، جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو یہ قرض اے ڈی بی کے براس پروگرام کے تحت دی گئی ہے۔ پروگرام کا مقصد یوکرائن جنگ کی وجہ سے بیرونی ادائیگیوں پر پڑنے والے دبائو سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنا ہے، حکام کے مطابق قرض کی رقم سے کاروباری سرگرمیوں میں سست روی کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ قرض کی رقم سے سیلاب زدہ علاقوں میں آمدنی میں کمی کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اعلامیہ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے خصوصا خواتین کو بااختیار بنانے اور موسمیاتی تبدیلی میں  حکومت کی مدد کرنا اور بھی اہم ہے۔ دریں اثناء عالمی بنک نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد  معاشی بحالی کیلئے پاکستان کو مشکل فیصلے لینا ہوں گے۔ عالمی بنک نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ  پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاری کے تخمینہ کی رپورٹ اگلے ہفتے آئے گی۔ نقصانات کے تخمینے کے بعد ہی امداد کی رقم کا فیصلہ ہو پائے گا۔ اب تک دو ارب ڈالر کا ہی اعلان ہوا ہے، عالمی بینک نے کہا کہ سمجھتے ہیں کہ سیلاب کے بعد اقتصادی صورتحال کی وجہ سے ریفارمز کرنا مشکل ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...