5روزہ انسداد پولیو مہم24اکتوبر سے شروع ہوگی‘مانیٹرنگ ڈیوٹیاں تفویض

Oct 22, 2022


ملتان( خصوصی رپورٹر) سیکرٹری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد اقبال پولیو کے خاتمہ کے لیے پرْ عزم،24اکتوبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم کی مانیٹرنگ کا پلان جاری کردیا گیا۔ دیگر تفصیلات کے مطابق اس خصوصی انسداد ِ پولیو مہم کے دوران جنوبی پنجاب کے آٹھ اضلاع میں 57لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے اور اس مہم کے دوران ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، لیہ اور مظفر گڑھ  کے اضلاع میں 834یوسی ایم اوز، 4238ایریا انچارج اور 23985ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں 21937موبائل، 1211فکسڈ جبکہ 837ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ ہیلتھ سیکریٹریٹ جنوبی پنجاب کے افسران کو مانیٹرنگ ڈیوٹیاں تفویض کردی گئیں۔ سیکرٹری محمد اقبال نے کہا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم میں مائیکرو پلان پر عملدرآمد کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے، والدین اپنے بچوں کو پو قطرے لازمی پلوائیں 

مزیدخبریں