حنا ربانی کھر کی فرانس پاکستان بزنس کونسل کے صد ر سے ملاقات

Oct 22, 2022


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نے فرانس پاکستان بزنس کونسل کے صدر تھیری فلیملن سے پیرس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان فرانس معاشی تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نے مینیجنگ ڈائریکٹر ویواٹیک فرانکوئس بٹوزیٹ سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میںآئندہ سال کے ویواٹیک ایونٹ میں پاکستان کی شرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں