لاہور (نوائے وقت رپورٹ) توشہ خان ریفرنس میں عمران کی نااہلی پر مبارکباد کی قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان توشہ خان ریفرنس میں عمران خان کی نا اہلی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ اس فیصلے سے صادق اور امین کا لبادہ پہننے والے کا اصل چہرہ پوری قوم کے سامنے آشکار ہو گیا ہے۔ ملک میں فتنہ اور فساد پھیلانے والے کا راستہ روک دیا گیا ہے۔ عمران خان نے تحفے بیچ کر اخلاقیات کی دھجیاں بکھیری ہیں اور کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے ہیں۔ عمران کے خلاف سخت کارووائی کی جائے۔ اتنی بڑی چوری کی سزا صرف نا اہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے۔
توشہ خانہ ریفرنس میں عمران کی نااہلی پر مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
Oct 22, 2022