ملتان، مظفر گڑھ(سپیشل رپورٹر، نامہ نگار) الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمران خان کی نا اہلی کے فیصلہ کے بعد شہر بھر میں احتجاج اور مٹھائی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے شہر بھر میں مختلف اہم چوکوں پر مٹھائی تقسیم کی گئی اور فیصلے کو سراہا گیا۔ اس موقع پر بھرپور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیامسلم لیگ نون کی جانب سے جشن کی مرکزی تقریب چوک گھنٹہ گھر میں منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے ڈویڑنل صدر شیخ طارق رشید ضلعی صدر بلال بٹ ، جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز ، سعد کانجو اور ملک انور علی سمیت دیگر رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ اسی طرح ڈبل پھاٹک پر بھی ن لیگ نے جشن منایا اس دوران مٹھائی تقسیم کی گئیں اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔مظفرگڑھ سے نامہ نگارکے مطابقتوشہ خانہ کیس کے فیصلے میں عمران خان کی نااہلی کی خوشی میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سبزی منڈی میں جشن منایا گیا،لیگی کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور کارکنوں نے الیکشن کمیشن کے حق میں اور عمران خان کیخلاف نعرہ بازی کی جشن منانے والے لیگی کارکنوں نے فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کی تاحیات نااہلی کا مطالبہ کیا.
مٹھائیاں تقسیم