لاہور (نیوز رپورٹر) مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن آف پاکستان کے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فیصلے میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف واحد قومی جماعت ہے جس نے سب سے پہلے اپنے ڈونرز کی تفصیلات فراہم کیں۔ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمشن کے رویے کے بعد اس فیصلے نے جانبداری کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر بلدیات میاں محمود الرشید اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ناانصافی پر مبنی اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرے گی اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قانون اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم جو گڑھا عمران خان اور پی ٹی آئی کے لیے کھودتی ہے، اس میں خود گرجاتی ہے۔
عمر چیمہ