یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی سالگرہ،سابق گورنرنے شاندار کارکردگی کو سراہا


لاہور (سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کی بیسویں سالگرہ کے حوالے سے گزشتہ روز مرکزی کیمپس ٹاو¿ن شپ میں شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جامعہ کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا میگا ایونٹ تھا جس میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے ایلومینائی اکٹھے ہوئے اور جنرل باڈی الیکشن کا انعقاد بھی کیا گیا اور بعدازاں منتخب باڈی کی تقریب حلف برداری ہوئی۔ اس موقع پر جامعہ کی خصوصی کتاب ”عظمت رفتہ کے 20 سال اساتذہ کی تعلیم کے 142برسوں کی میراث“ کی رونمائی بھی کی گئی۔ جامعہ کی بیسویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریبات کے مہمان خصوصی سابق گورنر پنجاب و یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پہلے چانسلر لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول اور سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود مہمانِ اعزاز تھے جبکہ صدارت یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے بارے میں کہا کہ بلاشبہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور نے اساتذہ کی تعلیم و تربیت کے اپنے بنیادی مقصد کے حصول کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور نے 20 سال کے انتہائی مختصر عرصہ میں تعلیم و تحقیق کے شعبہ میں جو کارہائے نمایاں سرانجام دیئے، وہ انتہائی قابل ستائش ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن