نبی اکرم کے شمائل و خصائل ہی دراصل آپ کا ا±سوہ حسنہ ہیں:حسین محی الدین قادری 

Oct 22, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹا¶ن میں گزشتہ روزخطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم کے شمائل و خصائل ہی دراصل آپ کا ا±سوہ حسنہ ہیں۔حضور نبی اکرم کا شباب مجسم حیا اور عصمت و قار کا کامل نمونہ تھا۔حضور نبی اکرم کی کی حیات مبارکہ بہترین اخلاق و عادات کا خزانہ تھی۔صداقت و دیانت،ایفائے عہد،خندہ پیشانی،خوش اخلاقی،چھوٹوں سے محبت،بڑوں سے شفقت،صلہ رحمی،غم خواری،غریب پروری،مخلوق خدا کی خیر خواہی حضور نبی اکرم کی حیات طیبہ،اخلاص حسنہ و محاسنہ افعال کا مجسمہ اورتمام عیوب و نقائص سے پاک تھی۔
ٹرانس جنیڈر ایکٹ مغربی ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے:ڈاکٹر رخسانہ جبین
لاہور(لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے ویمن اینڈ فیملی کمیشن کی صدر ڈاکٹر رخسانہ جبین نے کہا ہے کہ ٹرانس جنیڈر ایکٹ مغربی ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے اور اسلام کے قانون وراثت کیخلاف ہے۔ اس میں ضروری ترامیم کرنا ناگزیر ہے۔ حکومت نافذ العمل قانون کو واپس لے ۔ یہ معاشرتی مسائل میں اضافے کا باعث بنے گا۔
جشن عیدمیلادالنبی
لاہور (کلچرل رپورٹر) آج نماز بعدعشاءجشن عید میلاد النبی حضرت پیر محمد صادق الف ثانی نقشبندی ہاشمی قریشی ختم شریف بعد نماز عصر محفل سماع اریگیشن پھاٹک نمبر 7 برلب نہر مغلپورہ بینمگ انڈر پاس لاہورمیں ہوگی
 فیصلے نے ثابت کیا الیکشن کمشن پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے:صوبائی وزیر مواصلات علی افضل ساہی 
لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر مواصلات علی افضل ساہی نے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی پر الیکشن کمیشن پاکستان کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ آج کے فیصلے نے عمران خان کا موقف سچ ثابت کر دیا۔ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے۔ آج کا فیصلہ تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ ایسے فیصلوں کو عوام کوڑے دان میں پھینکتے ہیں۔ ہمت کریں اور عوامی عدالت میں خان کا مقابلہ کریں۔ ضمنی انتخابات میں بد ترین شکست کے بعد یہ حکومت حواس باختہ ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں