لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ حضرت محمد مصطفی صاحبِ مقامِ محمود اور صاحبِ شفاعتِ عظمیٰ ہیں۔ یومِ محشر حضرت محمد مصطفی کی شانِ محبوبیت کے اظہار کا دن ہے۔ سب سے پہلے آپ شفاعت کا دروازہ کھولیں گے اور سب سے پہلے آپ ہی کی طرف سے شفاعت قبول کی جائے گی۔ قیامت کے دن انبیائے کرام علی نبینا و علیہم الصلوة وا لسلام سے لے کر عام انسانوں تک آپ کے جھنڈے کے نیچے جمع ہوں گے۔تحریک لبیک یارسول اللہ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں ”شافع محشر کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں قاری محمد زاہد جلالی، علامہ خان محمد سکندری، قاری محمد شعیب جلالی، علامہ محمد اریب جلالی، قاری محمد رمضان جلالی، علامہ محمد منظور قادری، ڈاکٹر محمد آصف علی بلالی، علامہ محمد زین العابدین جلالی، علامہ محمد اسماعیل عطاری و دیگر نے بھی شرکت کی۔
لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے چیئرمین عمران خان کے خلاف الیکشن کمشن کے فیصلے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے انتہائی مقبول لیڈر کو نااہل قرار دینے سے اس کی مقبولیت میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے ساتھ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اس غیر آئینی فیصلے کے خلاف کسی کے کہے بغیر لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ میں سمجھتا ہوں کہ لانگ مارچ شروع ہو چکا ہے۔ افسوس کا مقام ہے کہ اس ملک سے اربوں لوٹنے والا تو لندن میں براجمان ہے اور پاکستان کی قسمت کے فیصلے کر رہا ہے جبکہ پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر کو ایک ناکردہ گنا کی سزا دینے کی کوشش کی گئی۔ لوگ تو پٹواریوں کو استعمال کر کے لوگوں کو سڑکوں پر لاتے تھے لیکن آج عوام کسی کی کال کے بغیر گھروں سے باہر نکل آئے۔ خود راولپنڈی میں میرے حلقے کے لوگ بڑی تعداد میں الیکشن کمیشن کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ عمران خان دو تہائی نہیں بلکہ ایبسولوٹ میجارٹی حاصل کرے گا۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ اب ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے۔ پاکستان کے 22 کروڑ عوام مائنس عمران خان کی کوشش کرنے والوں کو مائنس آل کر دیں گے۔ عوام کے پیسے سے چلنے والا ایک آئینی ادارہ نواز شریف کے ملازم کا کردار ادا نہیں کر سکتا۔ صوبائی وزیر پارلیمانی امور، تحفظ ماحول و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ کے ساتھ کینیڈین سفارتخانے کے فرسٹ پولیٹیکل سیکرٹریز جیمز مک نی، امینڈا ڈی ساڈیلیئر اور سنیئر پولیٹیکل آفیسر محمد زبیر نے پنجاب اسمبلی میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں انسانی حقوق، اقلیتوں، سیاسی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔بشارت راجہ نے کینیڈا کے سفارتی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں انسانی حقوق بالخصوص اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔
دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب نے سب سے پہلے انسانی حقوق اور اقلیتی امور کا الگ محکمہ بنایا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں پنجاب میں انسانی حقوق اور اقلیتوں کیلئے متعدد اقدامات کئے۔ پنجاب میں اقلیتوں کو تمام آئینی اور قانونی حقوق حاصل ہیں۔ سیاسی صورتحال کا ذکر پر راجہ بشارت نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت کا ثبوت ہیں۔ ہم عام انتخابات اور بلدیاتی الیکشن دونوں کے لئے تیار ہیں ۔
دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب نے سب سے پہلے انسانی حقوق اور اقلیتی امور کا الگ محکمہ بنایا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں پنجاب میں انسانی حقوق اور اقلیتوں کیلئے متعدد اقدامات کئے۔ پنجاب میں اقلیتوں کو تمام آئینی اور قانونی حقوق حاصل ہیں۔ سیاسی صورتحال کا ذکر پر راجہ بشارت نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت کا ثبوت ہیں۔ ہم عام انتخابات اور بلدیاتی الیکشن دونوں کے لئے تیار ہیں ۔