لاہور(خبرنگار) سپیشل سنٹرل کورٹ نے 71 جعلی انجینئرز کے پاکستان انجینئرز کونسل سے لائسنس حاصل کرنے کے معاملہ پر تین ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی فاضل عدالت نے سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ ملزمان اعتزاز الحسن،صیغم عباس اور سید شبیہ الحسن عدالت کے روبرو پیش ہوئے ملزمان کی جانب سے وکلاءنے دلائل کیلئے مہلت طلب کی۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 24 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ ایف آئی اے تفتیشی افسر نے ملزمان سے متعلق رپورٹ جمع کرا رکھی ہے۔ شریک ملزمہ رابعہ صفدر تفتیشی رپورٹ میں بے گناہ قرار دی جا چکی ہے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا ۔
ملزمان نے اپنی کمپنیوں میں 71 افراد کو انجینئر ظاہر کرکے ملازمت دی۔ ایف آئی اے کمپنیوں کے ڈیٹا پر پاکستان انجینئرنگ کونسل میں ان افراد کی رجسٹریشن ہوئی۔ ایف آئی اے ملزمہ رابعہ صفدر کا تعلق پاکستان انجینرنگ کونسل سے ہے دیگر ملزمان مختلف پرائیوٹ انجینرنگ کمپنیوں کے ملازمین ہیں ایف آئی اے ملزمان کی مدد سے 71 افراد نے دھوکہ دہی سے انجیرنگ کا لائسنس حاصل لیا۔