لاہور(نمائندہ خصوصی)رائے ونڈ کے علا قہ سے 3 سالہ بچی کے اغواءکا ڈراپ سین ہوگیا، سگا باپ ہی اپنی بیٹی کے اغواءکی واردات کاماسٹر مائنڈ نکلا۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کرتے ہوئے بیان دیا کہ اس نے اپنے باس کے کہنے پر اپنی ہی 3سالہ بچی نویدہ کے اغواءکا ڈرامہ رچایا۔باس اپنے مخالفین کو مقدمات میں پھنسانا چاہتا تھا اور اس نے بچی کو رائے ونڈ سے نامعلوم جگہ منتقل کرنے کا کہا۔ بچی کے اغواءکی اطلاع پر پولیس نے تحقیقات شروع کیں تو بچی کے اغواءکی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آئیں، تفتیش کا دائرہ وسیع کیا گیا اورملزم کو گرفتار کرکے بچی کو قصور سے بازیاب کرالیا گیا ہے۔