جمعة المبارک ‘ مساجد، امام بارگاہوں ‘ مزاروںسمیت شہر بھر میں سکیورٹی سخت 


لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعة المبارک کے موقع پر لاہور پولیس کی طرف سے مساجد، امام بارگاہوں‘مزاروں،مارکیٹوں اور اہم مقامات سمیت شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔ملکی سکیورٹی حالات کے پیش نظر سی سی پی او لاہورنے شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔سربراہ لاہور پولیس کی ہدایت پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی کے مربوط انتظامات کئے گئے تھے۔شہر کی داخلی و خارجی پولیس چیک پوسٹوں پر تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی گئی۔ڈویعنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں قائم مساجد اورامام بارگاہوں سمیت سینئر پولیس افسران اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔اہم شاہراہوں، مارکیٹوں،مالیاتی اداروں، پبلک مقامات اور کرائم ہاٹ سپاٹس پر ناکے لگائے گئے۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ ناکہ بندی کا مقصد سکیورٹی مزید موثر بنانا اور جرائم پیشہ و امن دشمن عناصر کی سرکوبی ہے۔ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج ناکوں پر خود موجود رہ کر چیکنگ کے عمل کی نگرانی کرتے رہے۔سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر سپروائزری افسران ناکوں پر چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا اور نفری کو بریف کیا۔۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ایجرٹن روڈ،حاجی کیمپ میکلورڈ روڈ،گڑھی شاہو، شیرا کوٹ،سندر داس روڈ،لارنس روڈ، نابھہ روڈ، لٹن روڈ، موڑ سمن آباد، چوک نوناریاں، پرانی انار کلی، چوک گوالمنڈی، ایل او ایس،نشاط پارک، کریم مارکیٹ، مین بلیوارڈ فیصل ٹاو¿ن،مسلم ٹاو¿ن، ریاض چوک گرین ٹاو¿ن، ڈیرہ چاہل بیدیاں روڈ، خیابان قائد چوک،رحمت چوک واپڈا ٹاو¿ن،منڈیانوالہ روڈ،واہگہ چوکی،صدر گول چکر،پنجاب سوسائٹی،نشتر کالونی، ہربنس پورہ،برکی روڈ سمیت شہر بھر میں ناکے لگائے گئے۔سرچ آپریشنز کے دوران بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے ذریعہ تمام مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن