صنعتی یونٹس روزگار فراہمی کا بڑا ذریعہ ہیں:سیکرٹری انڈسٹریز


رحیم یار خان‘ ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ ) رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چیمبر سیکرٹریٹ میں سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس، انویسٹمنٹ اینڈ سکیل ڈویلپمنٹ احمد جاوید قاضی کی وفد کے ہمراہ آمد۔ وفد میں ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز کیپٹن (ر) رضوان قدیر،ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان عبدالطیف خان، نائب صدر چیمبرمیاں سعد حسن نے سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس،انویسٹمنٹ اینڈ سکیل ڈویلپمنٹ احمد جاوید قاضی، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان عبدالطیف خان کو چیمبر آمد پر خوش آمدید کہا۔ صدر چیمبر محمد اقبال حفیظ نے سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس،انویسٹمنٹ اینڈ سکیل ڈویلپمنٹ احمد جاوید قاضی کو انڈسٹریل اسٹیٹ میں مزید 1000ایکڑ اراضی بڑھانے کی درخواست کے ساتھ ساتھ انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس کی سہولت، کچہ صادق آبا د لنک روڈ پر خصوصی توجہ دینے کی درخواست کی۔ ایگزیکٹو ممبر چوہدری اکبر علی شاہین نے سیکرٹری انڈسٹریز محمد جاوید قاضی سے درخواست کی کچہ صادق آبادروڈ کی تعمیر کو جلد مکمل کروایا جائے۔ اس موقع پر محموداحمد چوہدری، محمد شوکت حیات، عبدالوحید بھٹی نے بھی خطاب کیا۔ سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس،انویسٹمنٹ اینڈ سکیل ڈویلپمنٹ احمد جاوید قاضی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ٹو کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا جس سے اس ضلع میں مزید خوشحالی اور یہاں کے لوگوں کو روزگا ر کے مواقع مہیا ہوں گے انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوے کہا کہ کچہ صادق آباد روڈ کوبھی جلد تعمیر کروایا جائے گا تاکہ کارباری لوگ اس سے مستفید سکیں۔ دریں اثناسیکرٹری انڈسٹریز پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ اور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدیداروں کے وفد سے ملاقات بھی کی اس موقع پرایڈیشنل کمشنر خالد منظور،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمودسلیم،ایڈیشنل سیکرٹری رانا رضوان قدیر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان، ڈائریکٹر ٹیوٹا فیض محمدبزدار،ریجنل ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز سلیم اللہ خان قیصرانی،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،سابق صدروچیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردارذوالفقار علی خان نصوحہ،سینئر نائب صدر مرزامحمدظفر اقبال،نائب صدرسرمد سلیم خوجہ،سابق سینئر نائب صدرو ممبر ایگزیکٹو کمیٹی شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی اورسیکرٹری جنرل چیمبر محمد مجاہد ملک بھی موجود تھے سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی ن کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں سمال انڈسٹریل سٹیٹ کیلئے 50ایکڑ اراضی کی دستیابی کے ساتھ ہی یہاں صنعتی ترقی کا پہیہ عروج کی طرف گامزن ہوگاڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ صنعتی یونٹس روزگار فراہمی کا بڑا ذریعہ ہیں، صنعتکاروں کو ٹیکس چھوٹ کی سہولت دے رہے ہیں،گھریلو یونٹس کیلئے ہر شہری کو ذاتی ضمانت پر پانچ لاکھ تک کا قرضہ دے رہے ہیں۔قبل ازیں سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب نے میر چاکر خان رند یونیورسٹی میں مختلف کلاسز و لیبز کا معائنہ کیا۔انہوں نے طلباوطالبات سے سوالات کئے اور انکے ہوم آٹومیشن ماڈلز بھی دیکھے۔
 سیکرٹری انڈسٹریز

ای پیپر دی نیشن