راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان کی قیادت مےں سٹی سیکرٹریٹ لیاقت روڈ پر مسلم لیگی کارکنوں نے جمع ہوکر الیکشن کمیشن پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے توشہ خانہ سے چوری کے جرم مےں سابق وزیر اعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے اور کرپٹ پریکٹس کے جرم مےں دی گئی سزاءکے پانچ رکنی ججوں کے فیصلے کو تاریخ ساز قرار دیا ملک شکیل اعوان ،شیخ ارشد چیرمین،ڈاکٹر شفقت ملک چیئرمین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی مےںقائم پانچ رکنی بنچ نے متفقہ فیصلہ دیکر پاکستان کی 22کروڑ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے عمران خان کی چار سال تک چور چور کے نعرے لگانے کے بعد اپنی پکڑی جانے والے جرم کے بعد یہ مثال صادق آئی ہے کہ عمران خان چور مچائے شور کا حقیقی نمونہ ہے۔