نا اہلی فےصلہ سے جعلی صادق و امین کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ، راجہ کامران 

Oct 22, 2022


 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے صدر راجہ کامران حسین، جنرل سیکرٹری راجہ شاہد پپو، سینئر نائب صدر چوہدری افتخار احمد، انفارمیشن سیکرٹری راجہ محمد علی منہاس نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد جعلی صادق و امین کا چہرہ بے نقاب ہو گیا، پاکستان کو جس قدر ناقابل تلافی نقصان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پہنچا ماضی میں کبھی ایسی کوئی مثال ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی ، گزشتہ روز پارٹی آفس سے جاری مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں معاشی انقلاب برپا کرنے کی خواہش مند ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے پاکستان کی عالمی سطح پر تنہائی کا خاتمہ ممکن ہوا ہے عالمی سربراہان نے جس طرح وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا پرتپاک استقبال کیا گزشتہ ادوار میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔

مزیدخبریں