راولپنڈی(جنرل رپورٹر)چیف ایگزیکٹو ریلوے شیخ سلیمان صادق نے کہا ہے کہ ریلوے کی آمدنی میں کمی واقع ہوئی ہے ریلوے کو سلاب کی وجہ سے تاریخ کا سب سے بڑا نقصان ہوا ہے اس سے قبل بے نظیر بھٹو کی شہادت پر ریلوے کراچی ڈویژن میں بہت سا نقصان ہوا تھا ،ٹرین آپریشن کو محلہ وار مکمل کریں گے، ٹرین آپریشن کی بحالی میں ملازمین افسران مزدوروں کا بھرپور کردار ہے اور ہم نے بہت کم وقت میں ٹرین آپریشن بحال کیا ،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کرایوں کو بڑھانا پڑا جو ریلوے کی ضرورت تھادسمبر میں 40 نئی کو چز ٹرین آپریشن میں شامل ہوں گی جو چائنا سے پہنچ رہی ہے، مسافروں کو سفری سہولتیں دینگے کرایوں میں کوئی اور چارجنگ نہیں ہوگی، ان خیالات کا اظہارانہوں نے ریلوے ورکرز یونین تار نشان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں قائدین انور گجر جنید عوان ظفر اعجاز مبارک، حسین غلام نبی بروھی شیخ عارف صابر عوان قیصر محمود شامل تھے،شیخ سلیمان صادق نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر ریلوے کے احکامات پر عوام کے لئے اور ملازمین کے لیے کھلی کچہری لگاتے ہیں عوامی مسائل اور ملازمین کے مسائل سے آگاہی ہو تی ہے ، قائدین نے چیف ایگزیکٹوریلوے کو ریلوے ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا ۔