انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول کا امتحان یکم دسمبر سے شروع ہو گا، شیڈول جاری 

Oct 22, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے امتحان انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول 2022 کے امتحان اور داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیاگیا،پروفیسر ناصر محمود اعوان کنٹرولر امتحانات کے مطابق امتحان انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول کا پہلا پرچہ یکم دسمبر کو ہو گااور سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ2نومبر ء، ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ 7نومبر جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ 10نومبر ہے،تمام ایڈمیشن آن لائن بورڈ کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pkکے ذریعے ہوں گے ایڈمیشن کے حوالے سے کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبرز051-5450917اور 051-5450918یا انٹر برانچ واقع بورڈ کمپلیکس نزد اٹک آئل ریفائنری، مورگاہ راولپنڈی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں