مری(نامہ نگار خصوصی )مری کے نواحی علاقے دریا گلی کے گاو¿ں بن کوٹل میں جنگلی چیتے اور اس کے بچوں کی دن دیہاڑے اس مصروف گاوں کی آبادی میں آزادانہ گھومنے سے علاقہ کی عوام میں شدید خوف و ہراس کی کیفیت پائی جا رہی ہے ۔ایسے میں علاقہ کی عوام نے محکمہ وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کارروائی ایسے خوفناک جانوروں اور علاقہ کے لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔سماجی تنظیم راڈو نے کاروائی کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں اگر کوئی حادثہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ وائلڈ لائف احکام پر عائد ہوگی۔فوری طور پر جیتے اور اس کے بچوں کو وائلڈ لائف پارک میں منتقل کیا جائے تاکہ علاقہ سے خوف و ہراس کی کیفیت ختم ہوسکے۔